اترپردیشتازہ ترین خبریں

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی بگڑی طبیعت، اسپتال میں داخل

سماجوادی پارٹی کے سرپرست اور مین پوری سے اتحاد کے امیدوار ملائم سنگھ یادو کو آج اچانک لکھنو کے سنجے گاندھی پی جی آئی میں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا روٹین چیک اپ ہو رہا ہے۔ پی جی آئی کے ڈائریکٹرراکیش کپور، پروفیسرامت اگروال، پروفیسر سشیل گپتا اور ڈاکٹر ابھے ورما کی ٹیم نے ان کے صحت کا جائزہ لیا۔

بتا دیں کہ ملائم سنگھ یادو بیمار ہونے کے سبب زیادہ دیر تک عوامی جلسے سے خطاب نہیں کرسکے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملائم سنگھ کے صحت کی جانچ کی جا رہی ہے اور تھوڑی دیر میں وہ یہاں سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا الیکشن 2019 میں مین پوری سے اتحاد کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ جہاں پر 23 اپریل کو ووٹنگ ہو چکی ہے.جس کا فیصلہ 23 مئی کو آئے گا

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close