آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سلامتی کونسل میں خاشقجی قتل کی تحقیقات کی تجویز نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کسی بھی رکن نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات شروع کرنے کی تجویز پیش نہیں کی ہے۔

سفارتی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اگنیس کلامارڈ نے بدھ کو ایک رپورٹ جاری کرکے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے اس قتل کے ‘قابل اعتماد ثبوتوں’ کی بنیاد پر مجرمانہ جانچ شروع کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ اس قتل میں سعودی عرب کے اعلی افسران سمیت شہزادہ محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے کہا کہ اس طرح کی تحقیقات کے لئے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ارکان کی اجازت ہونی چاہئے۔ ذرائع نے جمعرات کو کہا“سلامتی کونسل میں اس طرح کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close