تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب: کورونا وائرس کا خدشہ، سیاحت کے بعد عمرہ زائرین کے سفر پر پابندی

کورونا وائرس کے خوف کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے اس وائرس سے متاثر ملکوں ممالک کے لوگوں پر سیاحت کے بعد عمرہ کے سفر کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

ہر چند کہ سعودی عرب میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر کوئی شخص سامنے نہیں آیا لیکن ہمسایہ ممالک میں یہ متاثرین کے ساتھ یہ وبا در آئی ہے۔ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والی اس وبا کا وسیع ہوتا دائرہ اس لحاظ سے تشویشناک بتایا جاتا ہے کہ اب چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کے سامنے آنے والے یومیہ کیسز کو ایران اور اٹلی کے کیسز کی تعداد نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان دونوں ممالک میں نیا مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بہر حال اس معطلی کو عارضی بتایا ہے لیکن ابھی یہ وضح نہیں کہ خوف کا سلسلہ کہاں تک دراز ہوگا۔ چار ماہ بعد ہی دنیا بھر کے عازمین حج سرزمین حجاز کی طرف رخ کریں گے۔ اس وقت تک اس جان لیوا اور انتہائی متعدی وائرس پر کس حد تک قابو پایا جا چکا ہوگا یہ کہنا سر دست قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کے حامل شہر مکہ اور مدینہ کا سفر ایام حج کے بعد بھی سال بھر عمرہ اور زیارتوں کے لئے جاری رہتا ہے۔ ابھی دونوں جگہوں پر متاثر ملکوں کے لوگوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close