تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب میں پولس تھانے پر حملہ، 4 حملہ آور ہلاک

سعودی عرب نے دار الحکومت ریاض کے شمال میں ایک پولس تھانے پر حملے کو ناکام بنادیا، جس میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

یہ اطلاع العربیہ ٹی وی نے آج دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ریاض سے تقریبا 250 کلومیٹر دور مضافاتی علاقہ الزلفی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ سینٹر کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور مشین گن اور بموں سے لیس تھے۔

سعودی عرب میں رواں مہینے کے آغاز میں مشرقی صوبہ کی ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملے کی کوشش کو ناکا م بنایا گيا تھا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے اور دو دیگر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چند شہری اور پولس کے جوانوں کی بھی موت ہوگئی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close