تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب میں ’لیبر‘ ویزا ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب میں ’عامل‘ یعنی لیبر کا ویزا اور پروفیشن جلد ختم کر دیا جائے گا جبکہ دسمبر سے نئے ویزوں پر آنے والوں کا پروفیشن ٹیسٹ ہوگا۔ جس کا انکشاف سعودی عرب میں لیبر اور سماجی ترقی کی وزارت میں پیشہ وارانہ جانچ پروگرام کے ڈائریکٹر نائف العمیر نے کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد اقاموں اور ویزوں میں پیشوں کی درجہ بندی اور بعض پیشوں کی تشکیل اور ان کے ناموں کے حوالے سے تبدیلیوں کو عمل میں لانا ہے۔

العمیر کے مطابق مستقبل میں ان کی وزارت کے نظام سے مرد یا خاتون "لیبر” کا ویزا یا پیشہ ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے تحت کمپنیوں کی جانب سے پیشوں میں ترمیم لازم ہو گی۔ نائف العمیر نے یہ بات گذشتہ روز مملکت کے صوبے الشرقیہ میں چیمبر آف کامرس کے زیر انتظام ایک ورکشاپ کے ضمن میں کہی۔ یہ ورکشاپ "پیشہ وارانہ جانچ پروگرام” کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔

العمیر کے مطابق مذکورہ جانچ پروگرام اگلے ماہ دسمبر سے ایک ایک سال کے لیے اختیاری طور پر نافذ العمل ہوگا جس کے بعد یہ لازم قرار دیا جائے گا۔ تاہم پروگرام ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اختیاری نفاذ کی مدت میں توسیع پر غور ہو سکتا ہے۔ نائف العمیر نے بتایا کہ پیشہ وارانہ جانچ پروگرام سات ممالک پر لاگو ہو گا کیوں کہ مملکت میں آنے والی 95 فی صد لیبر کا تعلق ان سات ممالک سے ہے۔ یہ ممالک بھارت، فلپائن، سری لنکا، انڈونیشیا، مصر، بنگلہ دیش اور پاکستان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں پیشہ وارانہ جانچ کی فیس 450 سے 600 ریال جب کہ مملکت سے باہر 100 سے 150 ریال کے درمیان ہو گی۔

العمیر کے مطابق ابتدائی طور پر اس جانچ کا نفاذ پلمبر اور الکٹریشن پر ہو گا۔ اس کے بعد بتدریج ایئر کنڈیشننگ، آٹو الیکٹریشن، میکینک، بڑھئی، لوہار قصاب اور پھر تعمیراتی سیکٹر کے محنت کشوں کو شامل کیا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close