تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب میں قرأت اور اذان کا عالمی مقابلہ

سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرأت قرآن اور اذان کے عالمی مقابلوں کا اعلان کیا ہے جس میں اول مقام حاصل کرنے والے کو بالترتیب پانچ ملین ریال اور دو ملین ریال بطور انعام دیئے جائیں گے۔

جنرل تفریحی اتھارٹی (الھیئتہ العامتہ للترفیہ) کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں اب تک 162 ملکوں کے 21000 سے زائد شرکاء اپنے ناموں کا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان میں قرأت کے مقابلے کے لئے گیارہ ہزار اور اذان کے مقابلے کے لئے نو ہزار سے زائد شرکاء شامل ہیں۔ ان دونوں ملکوں کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ جولائی کے اواخر تک جاری رہے گا۔ دونوں مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند http://quranathanawards.com پر لاگ ان کرکے رجسٹر یشن کرا سکتے ہیں۔

درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ 23 اگست کو کی جائے گی اور 24 اگست سے 24 ستمبر تک مقابلوں کے ابتدائی مراحل منعقد کئے جائیں گے جب کہ فائنل مقابلے 25 ستمبر سے 24 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد اسلامی دنیا کے ثقافتی تنوع سے آگاہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ جنرل تفریحی اتھارٹی کا قیام سعودی عرب میں تفریحی شعبے کو منظم اور ترویج واشاعت کے مقصد سے ویزن 2030 کے تحت 2016 میں عمل میں آیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close