تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب: قرأت اور اذان کے عالمی مقابلہ کی رجسٹریشن تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 18 اگست

سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرأت قرآن اور اذان کے عالمی مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

جنرل تفریحی اتھارٹی (الھیئتہ العامتہ للترفیہ) کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے شرکاء کی زبردست دلچسپی کے مدنظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جولائی سے بڑھا کر 18 اگست کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ توسیع اس لئے کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 162 ملکوں کے تیس ہزار سے زائد شرکاء اپنے نام کا اندراج کرا چکے ہیں۔

جنرل تفریحی اتھارٹی کے مطابق قرات اور اذان کے ان مقابلوں میں اول مقام حاصل کرنے والے کو بالترتیب پانچ ملین ریال اور دو ملین ریال بطور انعام دیئے جائیں گے۔ جب کہ انعامات کی مجموعی رقم ایک کروڑ بیس لاکھ ریال ہے دونوں مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند www.quranathanawards.com پر لاگ ان کرکے رجسٹر یشن کرا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد اسلامی دنیا کے ثقافتی تنوع سے آگاہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ جنرل تفریحی اتھارٹی کا قیام سعودی عرب میں تفریحی شعبے کو منظم اور ترویج و اشاعت کے مقصد سے ویزن 2030 کے تحت 2016 میں عمل میں آیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close