تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سعودی عرب: شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کی وفات

سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 87 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے۔ مرحوم شہزادہ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کے سگے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔

شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے انتہائی تعلیم یافتہ افراد میں کیا جاتا تھا، انہوں نے طویل عرصے تک سعودی عرب میں مختلف اعلی مناصب پرفائز رہے۔ شہزادہ طلال بن عبد العزیز مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ شہزادہ طلال نے یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدہ بھی سنبھالا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے گزشتہ روز دیر شام کو جاری بیان میں یہ خبر دی گئی ہے کہ ” امیر طلال بن عبدالعزیز آج بروز سنیچر بتاریخ 15 ربیع الآخر 1440 ہجری کو وفات پاگئے۔ ان کی نماز جناز کل بروز اتوار ریاض کی جامع ترکی میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی”۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close