تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

سعودی حکومت کا عامر خان کو مقدس تحفہ

سعودی عرب کے جدہ شہر میں پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو شکست دینے والے برطانوی باکسرعامر خان نے سعودی عرب حکومت کی جانب سے جیت پر پیغمبر اسلام کے روضہ مبارک کا غلاف تحفہ کی شکل میں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی نڑاد باکسرعامر خان نے اس بیش قیمت تحفے کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ عامر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسٹیڈیم میں منعقد مقابلہ میں برطانوی باکسرعامر خان نے حریف آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ خطاب اپنے نام کر لیا تھا.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close