اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سری نگر: سڑک حادثے میں آفیسر سمیت 7پیرا ملٹری فورسز اہلکار زخمی

ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں جمعہ کی شام کو ایک سڑک حادثے میں ایک آفیسر سمیت پیرا ملٹری فورسز کے 7اہلکار زخمی ہوئے۔

یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں جمعہ کی شام کو پیرا ملٹری فورس کی ایک بلٹ پروف گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت سات پیرا ملٹری فورس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجے کے لئے ایچ ایم ٹی میں واقع نورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج ومعالجے کے لئے ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کیا گیا۔

ایک پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے دو اہلکاروں سب انسپکٹر جی ڈی پاسوان اور ہیڈ کانسٹبل گلزار احمد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پانچ دیگر زخمیوں میں سے تین کی شناخت ہیڈ کانسٹبل سنجیو کمار، کانسٹبل چندار پرکاش اور کانسٹبل دامرو گگوئی کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close