تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

سری لنکا کے تیز گیندباز نوان کلسیکرا کا ریٹائرمنٹ

سری لنکا کے عظیم تیز گیندباز نوان كلسیکرا نے بدھ کو بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

37 سال کے كلسیکرا کو نئی گیند سے سوئنگ کا ماسٹر سمجھا جاتا تھا۔ وہ سری لنکا کے تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیزگیندباز کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ ان کے نام 199 میچوں میں 184 وکٹ ہیں۔ وکٹوں کے معاملے میں ان سے آگے اس معاملے میں چمنڈا واس اور لست ملنگا ہیں۔ ملنگا نے بھی آئندہ بنگلہ دیش سیریز کے پہلے میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

كلسیکرا کے نام 58 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں 66 وکٹ درج ہیں۔وہ اس فہرست میں ملنگا سے پیچھے ہیں۔ تیزگیندباز نے جولائی 2017 میں زمبابوے کے خلاف آخری بار سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کھیلا تھا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سال 2003 میں اپنے کیریئر کا پہلا میچ کھیلا تھا۔ نئی گیند کے ساتھ سوئنگ میں ماہر كلسیكر پرانی گیند کے ساتھ ریورس سوئنگ کے بھی ماہر تھے۔ سال 2014 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے لیے چھ میچوں میں آٹھ وکٹ لے کر انہوں نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔

وہیں مارچ 2009 میں کلسیکرا آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ایک گیندباز بنے تھے۔ ان کا کریئر میں بہترین گیند بازی کا ریکارڈ 22 رن پر پانچ وکٹ تھا جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں حاصل کیا تھا۔ تاہم سری لنکا کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ میں خاص کامیابی نہیں ملی اور 21 میچوں میں انہوں نے 48 وکٹ ہی حاصل کئے۔ آخری بار انہوں نے سری لنکا کی جانب سے لارڈس میں ٹیسٹ کھیلا تھا جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close