تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

سری لنکا کا پاکستان کے دورے سے انکار، ہوم ٹیسٹ کرکٹ کی کوششیں ناکام

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رواں برس دورہ پاکستان کی خبروں کی سری لنکا کے ذریعے تردید کے بعد پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رائیگاں ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں رواں سال ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں ٹیسٹ سیریز اپنی سرزمین پر کھیلنے کے لیے سری لنکا سے بات چیت شروع کردی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے دورہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کی بات چیت ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان بھیجنے سے متعلق کسی قسم کا کوئی فیصلہ بھی نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکا ٹیم پر لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی اپنی سرزمین پر نہیں کی۔ اس کے بعد سے پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں البتہ وہاں سیریز کا انعقاد پر پی سی بی کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے بورڈ ایک عرصے سے غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close