آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سری لنکا میں بم دھماکہ: مرنے والوں کی تعداد پہنچی 207، 400 زائد زخمی

سری لنکا کی راجدھانی کولمبو میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر تین کیتھولک چرچ اور تین پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کئے گئے بم دھماکوں میں کم از کم 207 لوگوں کی موت اور 400 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سری لنکا کی راجدھانی کولمبو اور دیگر شہروں میں چرچوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناکر مجموعی طورپر چھ دھماکے کئے گئے۔ راجدھانی کے دو کیتھولک چرچوں میں ایسٹر کے موقع پر کئی لوگ دعا کے لئے جمع ہوئے تھے۔

ان حملوں کے پیش نظر سری لنکا حکومت نے وہاٹس ایپ، وائبر اور فیس بک سمیت سوشل نیٹورک اور مسیجنگ ایپس پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ سری لنکا حکومت نے اس واقعہ کے بعد ایمرجنسی میٹنگ کی۔ وزارت تعلیم نے تمام اسکولوں کو پیر اور منگل کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے پیر کی صبح چھ بجے تک ملک گیر کرفیو لگایا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close