آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سری لنکا: دہشت گردانہ حملوں کی جانچ میں مدد کے لئے انٹرپول تیار

انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے جنرل سکریٹری جورگین اسٹاک نے سری لنکا میں اتوار کو ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انٹرپول ان حملوں کی جانچ میں سری لنکائی حکم کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

مسٹر اسٹاک نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انٹرپول سری لنکا میں ہوئے خطرناک حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور سری لنکائی حکام کے ساتھ جانچ میں مکمل تعاون کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ ہماری دعائیں حملوں کا شکار ہوئے لوگوں اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ بیان کے مطابق انٹرپول سری لنکا میں جانچ کے سلسلہ میں قومی قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے خصوصی ٹیم بھیج سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سر ی لنکا کی راجدھانی کولمبو اور دیگر شہروں میں کئی چرچوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناکر آٹھ دھماکے کئے گئے۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حملے میں کم از کم 185لوگوں کی موت اور تقریباََ 500دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close