آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

سری لنکا بم حملے: پولس کا دعوی، دھماکوں کا اہم ملزم مارا گیا

سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں کے اہم ملزم اور دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے جنگجو زہران ہاشم کی موت ہوگئی۔ سری لنکا کی پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’سری لنکا میں ہوئے دھماکوں میں اہم کردار ادا کرنے والے جماعت الوطنیہ کے لیڈر کی ہوٹل شینگریلا میں موت ہوگئی ہے۔‘‘حالانکہ پولیس نے اس کی موت کی وجوہات کے سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ سری لنکا میں اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سلسلے وار دھماکوں میں 359سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی تھی اور 500 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ یہ دھماکے دارالحکومت کولمبو کے گرجہ گھروں اور پانچ ستارہ ہوٹلوں کو نشانہ بناکر کئےگئےتھے۔ سال 2009 میں 25سال پرانی خانہ جنگی کے خاتمےکے بعد سری لنکا کو اس وقت سب سے خراب حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور منگل کو آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری لی تھی۔

بم دھماکوں کی ذمہ داری لینے کے بعد آئی ایس نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں ہاشم اس وقت نظرآیا جب وہ ابو بکر البغدادی گروپ کے لیڈر کے تئیں اپنی وفاداری ظاہر کررہا تھا۔ سری لنکا نے دھماکوں کے فوراً بعد جانچ شروع دی تھی جس میں 100سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا چکا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close