کھیل کھلاڑی

سرینا ولیمز پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد

یوایس اوپن ٹینس کے فائنل کے دوران امپائر کو چور اور جھوٹا کہنے پر سرینا ولیمز پر 17ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔

یو ایس اوپن ٹینس فائنل میں سیرینا ولیمز کو جاپانی کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی، خود کو ہارتے دیکھ کر سیرینا کو اپنے خلاف امپائر کے فیصلے برے لگنے لگے،پہلے چیخیں چلائیں اور ریکٹ زمین پر دے مارا۔

مداح بھی سیرینا کے حق میں بول پڑے، پہلی بار یو ایس اوپن جیتنے والی ناؤمی اوسکا کی خوشی اس احتجاجی شور میں دبنے لگی تو ناؤمی رو پڑی، سیرینا اپنا احتجاج اور شکست بھول گئی، آگے بڑھ کر مائیک سنبھالا اور وننگ کھلاڑی کا حوصلہ بڑھایا ، تماشائیوں سے بھی کہا میرے لیے نعرے لگانے کے بجائے فاتح کھلاڑی کو شاباش دیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close