اپنا دیش

سرکاری کے ملازمین کے بھتے میں دو فیصد کا اضاٖٖفہ

نئی دہلی ، مرکزی سرکار کے ملازمین اور پنشنرکے منگائی بھتے میں دوفیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی زیر ِصدارت بدھ کے روز یہاں کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔مرکزی سرکار کے ملازمین کا مہنگائی بھتہ دو فیصد بڑھ کر اب نو فیصد ہو جائے گا ۔یہ اضافہ مرکزی سرکار کے پنشن یافتگان کے لئے بھی لاگو ہو گا۔مہنگائی بھتے کا یہ اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہوگا اور اس سے سرکاری خزانہ پر 6112.20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور رواں مالی سال میں خزانے پر اس کا 4070.80 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ اس مہنگائی بھتے سے مرکزی سرکار کے 48.41 لاکھ ملازمین اور 62.3 لاکھ پنشن یافتگان مستفید ہوں گئے ۔مہنگائی بھتے میں یہ اضافہ ساتوں
پے کمیشن کے تحت کیا گیا ہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close