تازہ ترین خبریںدلی نامہ

سرکاری اعزاز کے ساتھ شیلا دیکشت کی آخری رسومات ادا

دارالحکومت نئی دہلی کے نگم گھاٹ پر کانگریس کے مختلف رہنماؤں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دیکشت کی آخری رسومات اد کی گئیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ بھی انھیں الوداع کہنے کے لیے نگم گھاٹ پر موجود تھے۔ قبل ازیں محترمہ دیکشت کی لاش کو حضرت نظام الدین میں واقع ان کی رہائش سے کانگریس کے ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاں مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈران نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 81 برس کی محترمہ دیکشت لمبے وقت سے علیل تھیں۔ انھیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ہفتے کے روز دوپہر دو بجکر 55 منٹ پر آخری سانس لی۔ وہ 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار دہلی کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محترمہ دیکشت کے آخری دیدار کے لیے ان کی لاش کو اتوار کی صبح حضرت نظام الدین میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا تھا جہاں بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی، سابق وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت کئی معزز افراد نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد االلہ بھی ان کے آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ بعدازاں ان کی لاش کانگریس کے ہیڈکوارٹر لائی گئی جہاں ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدرسونیا گاندھی ،ان کی بیٹی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے کئی بڑے رہنماؤں نے انھیں خراج عقیدت پیش کی۔

محترمہ سونیا گاندھی نے کہا،’ شیلا دیکشت میرا بہت بڑا سہارا تھیں۔ وہ بالکل میری بڑی بہن اور دوست جیسی بن گئی تھیں۔ کانگریس کے لیے یہ بڑا نقصان ہے۔ وہ مجھے ہمیشہ یاد آئیں گی‘۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close