اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سدھو کا پارٹی میں استقبال ہے: آپ لیڈر

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن فریق کے لیڈر ہرپال سنگھ چیما نے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے وزیر کے عہدہ سے استعفی دینے کے تعلق سے آج کہا کہ مسٹر سدھو کو اب فوری طور پر‘بدعنوان پارٹی’ کانگریس سے کنارہ کشی کرلینی چاہئے۔

مسٹر چیما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ان کی پارٹی مسٹر سدھو کا استقبال کرے گی کیونکہ وہ پنجاب کے جوانوں، کسانوں، دلتوں، کاروباریوں، صنعت کاروں، ملازمین، بے روزگاروں کے حق میں مافیا راج کے خلاف کھڑے ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ مسٹر چیما نے کہاکہ مسٹر سدھو کی صاف ستھری سیاسی شبیہ اور وزیر کے طور پر ان کا بادلوں کے دس سالوں کے ‘مافیا راج’ سمیت بے ادبی کے معاملہ میں بادلوں کے خلاف بے باکی کے ساتھ بولنا وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو راس نہیں آرہا تھا۔

مسٹر چیما نے کہا کہ عام لوگوں میں مسٹر سدھو کے بڑھتے ہوئے سیاسی قد کو کیپٹن اپنی کرسی کے لئے بھی خطرہ سمجھنے لگے تھے اس لئے مسٹر سدھو کو مسلسل بے عزت کیا جارہا تھا اور آخر انہیں استعفی کے لئے مجبور کردیا گیا۔مسٹر چیما نے کہاکہ بہتر ہوتا مسٹر سدھو بطور وزیر توانائی اپنا عہدہ سنبھال کر گزشتہ بادل حکومت کے دوران پبلک تھرمل پلانٹ بند کرکے پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے مہنگے اور ناجائز شرطوں والے معاہدے منسوخ کرکے اور بادلوں کے بجلی مافیا کو ننگا کرتے اور اسے بھی سامنے لاتے کہ کیپٹن پرائیویٹ تھرمل کمپنیوں کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کو منسوخ کرنے سے پچھے کیوں ہٹے؟مسٹر چیما نے کہا کہ سدھو نے ریاست کے لوگوں کو راحت دینے کا موقع گنوا دیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close