اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سدھو ملک کے سپوت نہیں، عمران کے دوست کا کردار ادا کر رہے ہیں: ترون چگھ

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ پنجاب کے کابنیی وزیر نوجوت سنگھ سدھو ملک کے سپوت کا کم اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دوست کا کردار زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

مسٹر چگھ نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پورا ملک صدمے کی حالت میں تھا۔ شہیدوں کی چتائیں ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھیں کہ سدھو پریس کانفرنس کرکے عمران خان کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجابی ایکتا پارٹی کے صدر سکھپال سنگھ کھیہرا، اداکار اور سیاسی رہنما کمل ہاسن کے بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کےخلاف ردعمل ظاہر کر رہا ہے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ملک میں محض ہتھیاروں کی نہیں بلکہ آڈیالوجی کی لڑائی چل رہی ہے۔ فوج کے سربراہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فوج بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کشمیر میں فوج نے اب تک 500 جنگجوؤں کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ریاست کے بہول کلاں گولی باری کے حادثے اور گروگرنتھ صاحب معاملے کے تعلق سے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے مسٹر چگھ نے کہا کہ ریاست میں کانگریس انتقامی جذبے کے تحت کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں لوک سبھا الیکشن شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے ساتھ مل کر لڑے گی اور تمام 13سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close