اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سبری مالا تنازعہ: سپریم کورٹ کا کوئی بھی حکم دینے سے انکار

سپریم کورٹ نے کیرلا کے سبری مالا مندر میں جانے سے روک دی جانے والی خواتین ریحانہ فاطمہ اور بِندو اَگمِنی کی عرضیوں پر کوئی بھی حکم جاری کرنے سے جمعہ کو منع کر دیا۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہیں جن سے ملک میں حالات دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں، یہ مسئلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے کہا،’ ہم کوئی تشدد نہیں چاہتے، مندر میں پولیس کی تعیناتی کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ یہ بے حد جذباتی مسئلہ ہے۔ ہزار سال سے وہاں سابقہ روایت جاری ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ آخری فیصلہ نہیں ہے۔ اب معاملہ سات ججوں کی بینچ میں جاچکا ہے۔ اس تعلق سے وہی بنچ فیصلہ کرے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close