اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سبریملا مندر میں داخل ہونے والی خواتین کو سیکورٹی فراہم کرے ریاستی حکومت: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج کیرل کی ریاستی پولیس کو ریاست کے سبریملا میں واقع ایپا مندر میں گذشتہ دو جنوری کو داخل ہوجانے والی خواتین کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے دونوں خواتین کنک درگا(44) اور بندو(40)کوچوبیس گھنٹے سیکورٹی فراہم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیکورٹی کی ذمہ داری ریاستی پولیس کی ہوگی۔ کیرل پولیس اس کے لئے ذمہ دار ہوگی۔ دونوں خواتین نے گذشتہ جمعرات کو عرضی دائر کرکے سیکورٹی فراہم کرانے کی اپیل کی تھی۔ عدالت نے آج سماعت کے وقت واضح کردیا کہ وہ اس معاملے میں صرف دونوں خواتین کی سلامتی کے پہلووں پر ہی غور کرے گی کسی دوسرے پہلو پر نہیں۔

بنچ نے اس معاملے کو سبریملا معاملے کی زیر التوا عرضیوں کے ساتھ منسلک کرنے سے بھی انکار کردیا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 10-50 عمر گروپ کی خواتین کے ایپا مندر میں داخل ہونے پر عائد پابندی کو ہٹانے کا تاریخی فیصلہ دیا تھا۔ اس کے باوجود کچھ تنظیمیں عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کررہی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close