اترپردیشتازہ ترین خبریں

سبریمالا: مندر میں 10 سے 50 سالہ خواتین کو داخلے سے روکنے پرکیرلہ پولس نےکیا 67094 لوگوں پر معاملہ درج

کیرلہ پولس نے سبری مالا میں واقع بھگون ایپا مندر میں 10 سے 50 سالہ عمر کی خواتین کے داخلے کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے والے 67094 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی جانےو الی رپورٹ کے مطابق پولس نے ا س معاملے میں گرفتار کئے گئے لوگوں کی فہرست بھی تیار کی ہے۔ رپورٹ میں اس معاملے کے سلسلے میں ریاست میں کی گئی ہڑتالوں کی تعداد بھی درج کی ہے۔ پولس کے مطابق سبری مالا مسئلہ پر مظاہرے سے متعلق 17 اکتوبر 2018 سے 4 جنوری 2019 تک مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے 67094 لوگوں کے خلاف 2012 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سبری مالا کمیٹی سمیت ہندو فکر کی حامل تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

ان 67094 ملزموں میں سے پولس نے صرف 19561 لوگوں کی پہچان بھارتیہ جنتا پارٹی ، سوئم سیوک سنگھ، شیوسینا، بجرنگ دل، وی ایچ پی، کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، مسلم تنظیم، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں یا ان تنظیموں سے منسلک لوگوں کے طور پر کرپائی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ برس 28 ستمبر کو سبری مالا کے بھگوان ایپا مندر میں سبھی عمر کی خواتین کوداخلے کی اجازت دی تھی۔ اس سے پہلے ایپا مندر کی روایت کے مطابق اس میں 10 سے 50 برس کی عمر کی خواتین کے داخلے پر روک لگی ہوئی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close