اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سبري مالا اور رافیل معاملہ میں کل سنایا جائے گا فیصلہ

سپریم کورٹ سبري مالا اور رافیل سودا معاملوں میں دائر نظر ثانی درخواستوں پر جمعرات کو فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بدھ کو دو الگ الگ نوٹس جاری کرکے دونوں معاملات کو فیصلہ کے لئے کل درج کئے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ سبري مالا مندر میں خواتین کی رسائی کی اجازت کے حکم کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر فیصلہ سنائےگي۔ آئینی بنچ میں جسٹس گوگوئی کے علاوہ جسٹس روهنگٹن فلی نریمن، جسٹس اے ایم كھانولكر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی قیادت والی تین رکنی بنچ رافیل لڑاکا طیارہ معاہدہ معاملہ کی آزادانہ تحقیقات نہ کرائے جانے کے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا اور دیگر کی نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ دے گی۔ اس بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف شامل ہیں۔

سبری مالا مندر معاملہ: یاد رہے کہ کیرالہ کے مشہور سبری مالا مندر میں خواتین کے داخلے پر ایک عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وہاں 10 سے 50 سال تک کی خواتین پر مندر میں داخلے کی عائد پابندی کو ختم کردیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کافی احتجاج ہوا اور اس فیصلہ کی نظرثانی کی درخواست بھی دائر کی گئی اور اس معاملہ میں نظر ثانی کی کل 64 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔

رافیل سودا معاملہ: لوک سبھا انتخابات کے دوران رافیل کے سودے کا معاملہ کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ کیونکہ فرانس سے رافیل خریدنے میں بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے مفاد عاملہ کی دو عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ ان عرضیوں میں لڑاکا طیاروں کی قیمت، معاہدہ اور کمپنی کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگائے گئے ہیں۔ جس کا فیصلہ سپریم کورٹ کل سنائے گا.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close