اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سبرامنیم سوامی پر ایف آئی آر درج

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے خلاف تبصرہ سے خفا ہوکر چھتیس گڑھ میں کانگریس کے رہنماؤں اور عہدیداران نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے خلاف ریاست میں مختلف تھانوں میں شکایت درج کروائی ہے۔

ریاستی کانگریس کے ترجمان سُشیل شکلا نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سوامی کے مسٹر راہل پر نازیبا تبصرہ کی مخالفت میں ان کے خلاف معاملہ درج کروانے کے لیے پوری ریاست میں کانگریس کے ضلع اور بلاک کے صدور کے یوتھ کانگریس اور مورچہ تنظیموں نے تھانوں میں شکایت درج کروانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کے خلاف سوامی کے تبصرہ کی اطلاع ملی سب سے پہلے ریاستی صدر موہن مرکام نے تھانہ پہنچ کر شکایت درج کروائی اس کے بعد یہ سلسلہ تمام تھانوں میں سوامی کے خلاف معاملہ درج کروانے کے بعد ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی گاندھی خاندان کے خلاف نازیبا تبصرہ کرکے وزیر اعظم مودی کو خوش کرنے میں کافی وقت سے مصروف ہیں لیکن ابھی تک انھیں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close