Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

کوہلی کی ٹولی کے پاس آل ٹائم بیسٹ ہندوستانی ٹیم بننے کا موقع

نئی دہلی(پی این این)سنیل گاوسکر کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے پاس آل ٹائم عظیم ہندوستانی ٹیم بننے کا موقع ہوگا۔

 گاوسکر نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں ہونے والی سیریز جیتتی ہے تو یہ ہندوستان کی آل ٹائم بہترین ٹیم ہوگی۔ سابق کپتان نے جنوبی افریقہ کو ہندوستان کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا کیونکہ ہندوستان نے اس ملک میں ایک بھی سیریز نہیں جیتی ہے۔حال ہی میں ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ اگر ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو وہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔ گاوسکر کے مطابق اس ہندوستانی ٹیم کے پاس گیند اور بلے دونوں سے میچ ونر موجود ہیں ہیں اور یہی بات انھیں ماضی کی ٹیموں سے ممتاز کرتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا’ایک پرانی قول ہے کہ کپتان اور کوچ اتنے ہی اچھے ہوتے ہیں جتنی اچھی ان کی ٹیم ہوتی ہے اور یہ بات بالکل درست ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے پاس گیند اور بلے دونوں سے میچ کا رخ تبدیل کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں۔ یہ ماضی کی بہت کم ہندوستانی ٹیموں کے ساتھ ہوا ہے۔موجودہ ٹیم کے پاس انگلینڈ اور خاص طور پر جنوبی افریقہ میں جیت حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ہندوستان اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم ہے۔ اس نے آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close