اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سالگرہ: ’ملکہ حسن‘ مدھوبالا کو گوگل کا ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت

ہندی فلموں میں خوبصورت ترین اداکار مدھوبالا کی 86ویں سالگرہ پر گوگل نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا ڈوڈل تیار کیا ہے. مدھوبالا محض 14سال کی عمرمیں راج کپور کی ہیروئین بن گئیں اور دوعشرہ تک ہندی فلمی دنیا پر راج کرنے والی اداکارہ کے دل میں سوراخ تھا, جو ایک سچی محبت کی تلاش میں وقت سے پہلے ہی دنیا کو رخصت کرگئی. جس کی کہانی انتہائی درد بھری ہے.

مدھوبالا یوم عشاق یعنی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 14فروری 1933کودہلی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام ممتازجہاں دہلوی تھا, یہ ہندی فلموں کی ایک ایسی فنکارہ تھیں جو کہ مکمل طور سے سنیما کے رنگ میں رنگ گئیں اور اپنی ساری زندگی اسی کے نام وقف کردی۔ ان کے والد عطاء اللہ خان اور والدہ عائشہ بیگم کا تعلق پیشاور سے تھا۔ ان کے والد ایک تمباکو کمپنی میں برسرروزگار تھے۔ ملازمت ترک کرکے عطاء اللہ دہلی اور پھر بمبئی چلے آئے۔

مدھوبالاکی بچپن سے سنیما میں کام کرنے کی تمنا رہی, اور 1942میں ان کی پہلی فلم بسنت ریلیز ہوئی۔ 1947 میں جب انہوں نےنیل کمل میں راج کپور کے ساتھ کام کیا تب وہ صرف 14سال کی تھیں۔ یہ فلم کامیاب رہی اور اس زمانہ کی معروف اداکارہ دیویکا رانی نے ان کا فلمی نام مدھوبالا رکھنے کا مشورہ دیا۔ نیل کمل ممتاز کے نام سے ان کی آخری فلم تھی۔ اس فلم کے بعد انہیں خوبصورت دیوی کہا جانے لگا، پھر دوسال بعد انہوں نے مشہور فلمساز کمال امروہی کے ساتھ فلم محل میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بمبئی ٹاکیز کی اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور بمبئی کی فلمی صنعت میں ان کا قد بڑھ گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close