تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

سالگرہ مبارک: 38 سال کے ہوئے دھونی

ہندوستان کو دو عالمی اعزاز دلانے والے مہندر سنگھ دھونی آج 38 سال کے ہوگئے اور انہوں نے اپنی سالگرہ ٹیم انڈیا کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انسٹاگرام پر دھونی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بڑا بھائی بتایا۔ وراٹ نے کہاکہ ماہی بھائی سالگرہ مبارک۔ بہت کم لوگ یقین اور احترام کا مطلب سمجھتے ہوں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ میری اتنے سالوں سے آپ کے ساتھ دوستی رہی ہے۔ آپ ہم سب کے بڑے بھائی ہو اور میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے۔

38 سال کے ہوئے دھونی نے ٹیم انڈیا کے ارکان کی موجودگی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر ان کی بیوی ساکشی اور بیٹی جيوا بھی موجود تھیں۔ دھونی نے کیک کاٹنے کے بعد سب سے پہلے اپنی بیٹی کو کیک کھلایا اور پھر اپنی بیوی ساکشی کو کیک کھلایا۔ ٹیم انڈیا کے ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے چہرے پر کیک لگایا۔ ہندستانی ٹیم نے کل سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ کی ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا اور ٹیم نے اس کے اگلے ہی دن اپنے سابق کپتان کی سالگرہ منائی۔ ٹیم کے رکن کیدار جادھو اور ہردک پانڈیا نے انسٹاگرام کے ذریعے دھونی کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

پانڈیا نے کہاکہ سالگرہ مبارک ماہی بھائی۔ آپ کے ساتھ گزارے ہر دن نے ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع دیا۔ آپ میری زندگی میں قابل تقلید میں سے ایک ہیں۔ پانڈیا نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں دونوں دھونی کا ہیلی کاپٹر شاٹ مارتے دکھ رہے ہیں۔ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے بھی دھونی کے ساتھ اپنا ایک ویڈیو شئیر کیا اور کہاکہ سالگرہ مبارک ماہی بھائی۔ آپ میرے مینٹر، بھائی اور دوست ہو "جبکہ کیدار نے کہاکہ آپ کے تئیں اپنے پیار کا اظہار کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بي سي سي آئي) نے بھی دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے چار عالمی کپ میں مختلف لک کی تصویر پوسٹ کیں اور پوچھا کہ ان میں آپ کو کون سا سب سے زیادہ پسند ہے۔ سابق ہندستانی اوپنر وریندر سہواگ نے دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں انہیں کرکٹ کا معجزہ بتایا۔ سہواگ نے کہاکہ دنیا میں سات براعظم، ہفتے میں سات دن، قوس قزح میں سات رنگ، موسیقی کے سات سر، انسانی زندگی کے سات سائیکل، شادی کے سات پھیرے، دنیا کے سات عجوبے، ساتویں مہینے کا ساتواں دن، کرکٹ کی دنیا کے چمتکار کو سالگرہ کی مبارک باد۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close