تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

سابق ہاکی کپتان سندیپ اور پہلوان یوگیشور بی جے پی میں شامل

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ اور اولمپک میڈل یافتہ پہلوان یوگیشوردت ہریانہ اسمبلی الیکشن سے ٹھیک پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ان کے علاوہ ہریانہ میں کلاں والی سیٹ سے اکالی دل کے ممبراسمبلی بلکور سنگھ نے بھی یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا رکن انل بلونی اور بی جے پی ہریانہ یونٹ کے صدر سبھاش برالا بھی موجود تھے۔

سابق ہاکی کپتان ہریانہ میں کروکشیتر ضلع کے شاہ آباد کے رہنے والے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے 2009میں ملیشیا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ پر قبضہ کیا تھا۔ یوگیشور دت نے 2012میں گرمائی اولمپک میں 60کلوگرام زمرہ میں کانسے کا میڈل حاصل کیا تھا۔ انہیں 2013میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے نے 2014 میں دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ہریانہ میں گذشتہ پانچ سال سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ ریاست میں 21اکتوبر کو اسمبلی الیکشن ہونا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close