اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سابق وزیر پرجاپتی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے افسران نے سماج وادی پارٹی کے معیاد کار میں ہوئے غیر قانونی کانکنی گھپلے کے معاملے میں سابق وزیر گائتری پرساد پرجا پتی سے پوچھ گچھ کی ۔

اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے سماج وادی لیڈر سے کنگ جارج میڈیکل کالج ( کےجی ایم یو )کےایک ائیویٹ وارڈ میں پوچھ گچھ کی۔جہاں وہ عدالتی حراست میں زیر علاج ہیں۔سخت سیکورٹی کے درمیان ٹیم نے سابق وزیر سے تقریبا 3 گھنٹوں تک سوال و جواب کئے۔پرجاپتی کے جی ایم یو گذشتہ 45 دنوں سے یورو لاجی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت وہ مارچ 2017 میں ہوئے گینگ ریپ کے الزام میں جیل میں ہیں۔اس ماہ کے آغاز میں ای ڈی نے پرجا پتی کے رہائش پر چھاپہ ماری کی تھی اور ان کے بیٹوں و دیگر قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کیا تھا۔

بالو کانکنی اسکیم کے مطابق ایس پی حکومت نے مبینہ طور پر 22 کانکنی کے لائسنسوں کو منظوری دی تھی جن میں سے 14 کی منظوری اس وقت کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے دی تھی جن کے پاس محکمہ کانکنی کا قلمدان تھا جبکہ آٹھ کی منظوری کانکنی وزیر پرجا پتی نے دی تھی ۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی حکم پر گھپلے کی جانچ کر نے والی سی بی آئی نے ہمیر پور، فتح پور اور دیوریا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے ساتھ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا بعد میں جانچ کی ذمہ داری ای ڈی کے سپرد کردی گئی ۔اب اس معاملے میں ای ڈی جانچ کرر ہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close