اپنا دیشتازہ ترین خبریں

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر رہنما سی کے جعفر شریف کا انتقال

کانگریس کے بزرگ رہنما و سابق مرکزی وزیرریلوے سی کے جعفر شریف کا بنگالورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر85برس تھی ۔ان کے پسماندگان میں ایک فرزنداور دو دختران شامل ہیں۔

ان کی اہلیہ اورایک فرزند کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے کے لئے جب وہ 23 نومبر کو کار میں سوار ہورہے تھے تو اسی دوران وہ گر پڑے۔ انہیں شہر کے فورٹس اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے شعبہ میں داخل کروایا گیا تھا اور ان کو پیس میکر لگایا گیا تھا تاہم آج دوپہر انہوں نے آخری سانس لی۔ اسپتال کے ذرائع نے یہ با ت بتائی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close