بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

سابق مرکزی وزیرکیپٹن نشاد کا انتقال، وزیراعظم نے کیا رنج وغم کا اظہار

سابق مرکزی وزیر کیپٹن جے نارائن نشاد کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نشاد (88) کا راجدھانی کے میکس اسپتال میں انتقال ہوا۔ انہوں نے پانچ بار مظفر پور لوک سبھا سیٹ کی قیادت کی تھی۔ سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل وہ جنتا دل (یو) چھوڑ کر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے تھے اور اپنے بیٹے اجے نشاد کے لئے مظفر پور سے پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔ 18 نومبر 1930 کو جے نارائن نشاد کی پیدائش ہوئی تھی اور آج کے دن انہوں نے راجدھانی کے میکس اسپتال میں آخری سانس لی. مسٹر نشاد کا شمار بڑے سیاست داں میں ہوتا رہا ہے. انکے آخری رسوم کل یعنی منگل کو گنگا تٹ پر ادا کئے جائیں گے.

وزیراعظم نریندر مودی نے کیپٹن جے نارائن پرساد نشاد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کیپٹن جے نارائن پرساد نشاد جی کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے ہمارے ملک کی انتہائی جاں فشانی سے خدمت کی۔ بہار کی ترقی کے لئے کپتان کی نشاد کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔ غریبوں کو بااختیار بنانے کے ان کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close