کھیل کھلاڑی

سابق آسٹریلیائی کپتان اسمتھ نےاپنی دوست ڈینی ولز سے شادی رچائی

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین بلےبازوں میں شامل اسٹیو ن اسمتھ نے ہفتے کے روز اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر ڈینی ولز سے شادی کرلی۔ جہاں اسی سال فروری میں ان دونوں نے شادی کا اعلان کیا تھا.

بال ٹمپرنگ کے جرم میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے میں مصروف 29 سالہ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کرلی ہے۔ یہ میرے لیے ایک انتہائی شاندار دن ہے اور ڈینی بلاشبہ بہت زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اسمتھ کی شادی میں آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڈی بھی شامل ہوئے. جس میں ارون فنچ، عثمان خواجہ، ناتھن لین، میشل مارش، پٹ کمنگ اور مورس ہنریکس کا نام شامل ہے. آپکی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ اسسٹون اسمتھ پچھلے پانچ ماہ سے بال ٹمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کی سزا کاٹ رہے ہیں. انکے ساتھ ڈیوڈ وارنر بھی بال ٹمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کی سزا کاٹ رہے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close