تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

سائنا نہوال، کانسے کے تمغے پر اکتفا

جکارتہ، گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن ہندوستان کی سائنا نہوال کو 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں پیر کے روزخواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔
ٹاپ سیڈ چینی تائی پے کی تائی جو یِنگ کے ہاتھوں سائنا کو مسلسل گیموں میں 17۔21، 14۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تائی نے ہندوستانی شٹلر کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 18۔14 کی برتری کے ساتھ لگاتار چار پوائنٹ حاصل کرکے 21۔17 سے پہلا گم جیتا۔
سائنا کو میچ میں کئی بار غلط فُٹ ورک کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ 10۔11 سے پچھڑ گئیں۔ اگرچہ دسویں رینک کی ہندوستانی کھلاڑی نے لمبی ریلی کھیلتے ہوئے جو ینگ کے خلاف لگاتار پوائنٹ حاصل کئے۔ وہ میچ میں برقرار رہنے کے لئے ایک ایک پوائنٹ کے لئے جد و جہد کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کئی بار اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن غلطیوں سے وہ 14۔21 سے گیم اور 36 منٹ میں میچ گنوا بیٹھیں۔
سیمی فائنل مقابلہ گنوانے کے ساتھ ہی انہیں کانسے کے تمغے ہر اکتفا کرنا پڑا۔ حالانکہ ایشیائی کھیلوں میں خاتون سنگلز میں تمغے جیتنے والی وہ پہلی کھلاڑی بن گی ہیں ۔ ان کے بعد اب سب کی نگاہیں سنگلز کی دیگر کھلاڑیوں اور اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو پر لگیں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close