اترپردیشتازہ ترین خبریں

زمینی تنازعہ میں فائرنگ، 9 لوگوں کی موت

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے گھوراول علاقے میں بدھ کو زمینی تنازعہ کے حوالے سے دوگروپوں کی درمیان ہوئی فائرنگ میں تین خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت کافی نازک ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ موریہ گاؤں کے پردھان اور مقامی افراد کے درمیان ہوا جو تقریبا ایک گھنٹوں تک جاری رہا۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا اہم سبب زمین ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے سینئر پولیس افسران موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close