تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

زمبابوے نےرقم کی تاریخ، 17سال بعد بیرون ملک جیتا ٹیسٹ میچ

برینڈن ماوتا اور سکندر رضا نے سات وکٹ کی شاندار بولنگ سے زمبابوے کو منگل کو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 151 رنزکی ریکارڈ جیت دلا دی جو مہمان ٹیم کی پانچ سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح اور غیر ملکی زمین پر17 سال بعد ٹیسٹ جیت ہے۔

بنگلہ دیش کے سامنے زمبابوے نے 321 رنز کا مشکل ہدف رکھا تھا لیکن میچ کے چوتھے ہی دن دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے گیند بازوں نے گھریلو ٹیم کو 169 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے شاندار جیت درج کی اور غیر ملکی زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ جیت کی خشک سالی کو بھی ختم کر دیا۔ زمبابوے نے ہرارے میں سال 2013 میں پاکستان کو شکست دے کر آخری بار ٹیسٹ جیتا تھا جبکہ سال 2001 میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔ میچ میں زمبابوے کے لیے ماوتا نے 21 رن پر چار وکٹ اور رضا نے 41 رن پر تین وکٹ لئے۔ مسکادزا نے آخری وکٹ عارف الحق (38) کو لے کر بنگلہ دیش کی اننگز کو سمیٹا۔

بنگلہ دیش نے صبح اننگز کا آغاز 26 رن سے آگے کیا تھا اور اس کے تمام وکٹ محفوظ تھے۔ لیکن میچ کا آغاز میں ہی اس نے پہلا وکٹ کھو دیا۔ گھریلو ٹیم نے سال 2009 میں ونڈيز کے خلاف چھ وکٹ پر 217 رن کا ہدف حاصل کیا تھا جو اس کی بہترین کارکردگی تھی۔ لیکن صبح کے سیشن میں رضا نے اوپنر لٹن داس کو ایل بی ڈبلیو کر پہلی وکٹ نکالی ۔ امپائر نے اگرچہ لٹن کو ناٹ آوٹ قرار دیا لیکن ٹی وی ری پلے سے پتہ چلا کہ گیند نے اسٹمپ کو نشانہ کیا تھا۔ لٹن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد باقی کے وکٹ بھی اسی طرح گرتے رہے اور مومن الحق (9)، امرالقیس (43)، محموداللہ (16)، نجم (13)، مشفق الرحیم (13)، عارف الحق (38)، مہدی حسن (7 )، تاج اسلام (صفر) اور نجم الاسلام (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈھاکہ میں 11 سے 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close