Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

شادی شدہ لڑکی سے اجتماعی آبروریزی،نصف درجن نے دیا معاملے کو انجام

پٹنہ:بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جرائم کے گراف میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ پٹنہ کا ہے، جہاں ہتھیار کے دم پر نوشادی شدہ خاتون کے ساتھ بدمعاشوں نے آبروریزی کی۔ اجتماعی آبروریزی کے اس حادثہ کے بعد پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
بہٹہ تھانہ علاقے کے ایک گاوں میں اس حادثہ کو اس وقت منچلوں نے انجام دیا، جب متاثرہ رفع حاجت بیت الخلا کے لئے کھیت میں گئی تھی۔اسی دوران نصف درجن لوگوں کے ذریعہ ہتھیار کے دم پر اسے اغوا کرتے ہوئے اجتماعی آبروریزی کے حادثہ کو انجام دیا گیا۔ حادثہ کے بعد متاثرہ اپنے بھائی کے ساتھ بہٹا تھانہ پہنچی اور تحریری شکایت دے کر اپنے ساتھ ہوئی آبروریزی کی رپورٹ درج کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی گہار لگائی ہے۔ شکایت کے بعد متاثرہ خاتون کی پولیس کسٹوڈین کے ساتھ 164 کا بیان درج کروانے کے بعد میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا ہے۔
اس سے متعلق تھانہ علاقے کے ایک گاوں کی متاثرہ کے بھائی نے بتایاک ہ شام کے وقت جب ہماری بہن رفع حاجت کے لئے جارہی تھی، اسی درمیان گاوں کے باہر حادثہ ہوا۔اجتماعی آبروریزی کرنے کا الزما پڑوسی پون یادو، اجے یادود، آکاش یادو سمیت نصف درجن لوگوں پر لگا ہے۔
سبھی نے پستول کا خوف دکھاکر خاتون کو پکڑ لیا اور زبردستی گھسیٹتے ہوئے کھیت میں لے گئے، جہاں طمنچہ دکھاکر باری باری سے سبھی لوگوں نے آبروریزی کی۔ اس دوران ملزمین نے متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ہے۔ تھانہ انچارج رنجیت کمار نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کے ذریعہ شکایت ملی ہے اور جانچ کرائی جا رہی ہے۔
متاثرہ لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ بہٹہ تھانہ میں معاملہ آنے کے بعد پولیس کارروائی کی بات کہہ رہی ہے، لیکن دو دن گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی بہٹہ تھانے میں انصاف کی گہارلگائی ہے، لیکن دو دنوں تک پولیس قانونی کارروائی میں ہی الجھی ہوئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close