اترپردیشتازہ ترین خبریں

ریپ متأثرہ کو انصاف ملنے کی امید نہیں

سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں اناؤ ریپ کیس متأثرہ کو کو انصاف ملنے کی امیدو معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔مسٹر یادو نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکار کو کلین چیٹ دی جارہی ہے جبکہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے تحت اس کے ساتھ جانا تھا۔ اس سنگین معاملے کی غیرجانبدارانہ انصاف کے لئے سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ایم ایل اے کو اترپردیش سے باہر کسی جیل میں بھیجا جانا چاہئے۔

اس واقعہ میں متأثرہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہیں۔ اور اس معاملے میں شک کوتقویت اس لئے ملتی ہے کہ پہلے اس واقعہ کے ایک گواہ کی جان جا چکی ہے۔ ملزم بی جے پی رکن اسمبلی اب بھی متأثرہ خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ متاثرہ کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے۔ سرکار تو اس وقت بیدار ہوئی جب آٹھ اپریل 2018 کو اس نے وزیر اعلی رہائش کے پاس خودکشی کی کوشش کی۔ اتوار کو پیش آئے حادثے میں تو متاثرہ بچ گئی ہے لیکن اس کی جان خطرے میں ہے۔ اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

مسٹر یادو نے کہا کہ پولیس افسران حکومت کی زبان بول رہی ہے۔ انہیں متاثرہ بیٹی کی بات بھی سننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی جانچ کسی غیر جانبدار ایجنسی سے ہوسکتی ہے۔فسران کو انصاف کے لئے کام کرنا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کےضلع رائے بریلی میں اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں اناؤ ریپ متاثرہ کی چچی کی موت ہوگئی تھی جب کہ وہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ متاثرہ کار سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رائے بریلی جیل میں بند اپنے رشتے دار سے ملنے جارہی تھی۔ گروبخش گنج علاقے میں رائے بریلی۔باندہ ہائی وے پر سلطان پور کھیڑا مور کے نزدیک ایک ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close