تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ریٹائرمنٹ کے بعد یوراج کی گلوبل کرکٹ میں واپسی

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عالمی کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہو گئی ہے اور گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ میں وہ ٹورنٹو نیشنلس کی کپتانی کر رہے ہیں۔

یوراج نے 10 جون کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ وہ دنیا بھر میں چل رہی ٹوئنٹی 20 ليگز میں حصہ لے رہے ہیں اور گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی لیگ ہے۔ 37 سال کے ہندوستانی آل راؤنڈر نے کرس گیل کی کپتانی والی وینکوور نائٹس کے خلاف اپنی ٹیم ٹورنٹو نیشنلس کی قیادت کی۔ اس میچ میں گیل کی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یوراج کے علاوہ گیل، کیرون پولارڈ، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل ٹورنامنٹ کے اوپننگ میچ کے دیگر بڑے نام ہیں۔ سال 2011 کی ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے یوراج کو اسی دوران کینسر کا پتہ چلا تھا لیکن انہوں نے بیماری کے باوجود حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہندوستان کو 28 سال بعد عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اکتوبر 2000 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے یوراج نے اکتوبر 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبو کیا تھا۔ اس کے بعد آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2007 میں بھی ٹی 20 کا حصہ رہے تھے جو بعد میں فاتح بنی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close