اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ریل، میٹرو اور بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ 31 مارچ تک بند، 75 اضلاع میں لاک ڈاؤن

ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر سبھی مسافر ریل خدمات، میٹرو ریل خدمات اور بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن 75 اضلاع میں کورونا وائرس کے معاملے پائے گئے ہیں، ان میں ضروری کو چھوڑ کر سبھی خدمات بند رہیں گی۔

کابینی سکریٹری اور وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کی سبھی ریاستوں کے چیف سیکرٹریز کے ساتھ آج صبح ہوئی اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلے لئے گئے۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے اثر کے پیش نظر پابندیوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔ میٹنگ میں متعدد اہم فیصلے لئے گئے جو اس طرح یں۔ مضافاتی سمیت سبھی ریل خدمات 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔ اگرچہ مال گاڑیوں کو اس سے الگ رکھا گیا ہے۔ سبھی میٹرون ریل خدمات بھی 321 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔ جن 75 اضلاع کے افراد کو میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ان میں متعلقہ ریاستیں حکم جاری کر کے یقینی بنائیں گی کہ ان اضلاع میں ضروری خدمات کو چھوڑکر دیگر سبھی خدمات بند رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی بین ریاستی بس ٹرانسپورٹ خدمات بھی 31 مارچ تک ملتوی رہیں گی۔

بتا دیں کہ وزارت صحت نے اتوار کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 324 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 283 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 41 غیر ملکی شہری ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریبا چھ افراد کی موت ہوئی ہے اور 24 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close