تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

روہت شرما نے شاہد آفریدی کو چھوڑا پیچھے، ون ڈے میں 200 چھکے کئے اپنے نام

ہندوستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور ‘ہٹ مین’ کے نام سے مشہور روہت شرما نے ون ڈے میں 200 چھکے پورے کرنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ روہت نےآج ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں اپنی ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز میں چار چھکے لگانے کے دوران یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ روہت شرما یہ کامیابی حاصل کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کے بعد دوسرے ہندستانی اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے میں سب سے تیز 200 چھکے لگانے میں سب سے کم اننگز کھیلا ہے انہوں نے پاکستان کے آل راونڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف 187 اننگز کا سہارا لیا ہے. جبکہ آفریدی کو یہاں تک پہنچنے میں 195 اننگز کا سہارا لینا پڑا تھا.

پچھلے میچ میں 162 رن کی اننگ کھیلنے والے روہت شرما نے چھکے برسانے کے معاملے میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑا تھا. روہت نے اپنی اس اننگ میں 137 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 162 رن بنائے تھے، جس میں 20 چوکے اور 4 چھکے لگائے تھے. اس میچ کے بعد انکے نام 198 ہو گئے تھے جو آج 200 سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں.

اگر سب سے کم اننگ کی بات کریں جنہوں نے اب تک 200 چھکے ون ڈے میں لگائے ہیں تو روہت کے بعد شاہد آفریدی، ایبی ڈی ویلیئرس کا نام آتا ہے. چوتھے نمبر پر برینڈم میکولم اور پانچوے نمبر پر کرس گیل کا نام آتا ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close