اپنا دیشتازہ ترین خبریں

روپے کی ریکارڈ گراوٹ پر بولے راہل، ‘روپیہ اب لڑھک نہیں رہا ہے بلکہ برباد ہوگیا ہے’

کانگریس صدر راہل گاندھی نے روپے کے ریکارڈ گراوٹ اور سب سے کم ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں اس کی جو حالت ہوگئی ہے اس سے لگتا ہے کہ روپیہ اب لڑھک نہیں رہا ہے بلکہ برباد ہوگیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’ بریکنگ: روپیہ گر کر73.77روپے کی سطح سے پار۔ یہ لڑھک نہیں رہا ۔ یہ ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ روپیہ آج لڑھکتے ہوئے 73.82 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔کل بدھ کے روز بھی روپیہ ریکارڈ سطح تک گر کر 73.34 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس صورت حال کے لئے قافیہ بندی کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے کہا’’روپیہ گر گیا73 پار/مہنگائی مچائے ہاہاکار/تیل گیس میں لگی ہے آگ/بازار میں مچی ہے بھاگم بھاگ/ او 56انچ سینے والے/ کب تک چلے گا سائلنٹ موڈ/ کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ‘‘

بتا دیں کہ بدھ کو ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت گرکر 73.33 روپے ہو گئی تھی. جبکہ اس سے پہلے ڈالر کی قیمت 73.24 روپے تھی. پچھلے کافی وقت سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہندوستانی روپہ کمزور ہوا ہے. مودی حکومت کی طرف سے بیان جاری کر روپے کی قیمت گرنے سے روکنے کی بات کہی گئی تھی. حلا نکہ ابھی اسکا اثر دیکھنا باقی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close