آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

روس آئندہ 15سال میں 50 سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

روس کا سال 2034 تک عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام گلوناس کےلیے 46 مصنوعی سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔ روسی خلائی ایجنسی راس کوسموس نے جمعرات کو اسکی اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ اپریل میں راکٹ اور خلائی صنعت نے اسپوتنک کو بتایا تھا کہ روسی پلیسیتسک کا سموڈروم سے گلوناس۔ایم نیوی گیشن سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخ 13مئی سے آگے بڑھا کر 27 مئی کر دی گئی ہے۔

راس کوسموس کے مطابق خلائی ایجنسی نے 2019سے 2033کے درمیان چارگلوناس۔ ایم سیٹلائٹ، 9گلوناس۔ کے سیٹلائٹ اور 33 گلوناس ۔کے 2 وھیکل لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ خاص طور سے 2019، 2020، 2012، 2022، 2023، 2024، 2025، 2026، 2029، 2030، 2032 اور 2033 میں منصوبہ بند طریقہ سے لانچ ہونگے۔

خلا میں اس وقت گلوناس کے کل 26 سیٹلائٹ شامل ہیں، جس میں 24گلوناس ۔ایم اور دوگلوناس۔کے وھیکل بھی شامل ہیں۔ پہلا گلوناس ۔کے سیٹلائٹ 2011 میں لانچ کیا گیا تھا اور اس وقت اسکی پرواز کا تجربہ جاری ہے۔ اسی طرح دوسری وھیکل 2014 میں لانچ کی گئی تھی جو 2016 سے آپریشن میں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close