اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کا اعلان، ’ہم غریبی پر کریں گے سرجیکل اسٹرائیک‘

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پندرہ لاکھ روپے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالنے، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت بنی تو غربت کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرکے پانچ کروڑ خاندانوں کی خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں ہر مہینے چھ ہزار روپے ڈالے جائیں گے۔

مسٹر گاندھی نے آج ضلع ڈونگرپور کے بینیشور میں ایک عوامی ریلی میں وزیر اعظم پر دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی، جبکہ22 لاکھ سرکاری نوکریاں بھری جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت آنے پر ایک سال میں 22 لاکھ ملازمتوں کی بھرتی کرنے کے ساتھ دس لاکھ لوگوں کو پنچایت میں روزگار دیا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close