اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کا اعلان، ایک سال میں دی جائیں گی 22 لاکھ سرکاری نوکریاں

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ایک سال میں 22 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔

راہل گاندھی آج دھول پور کے سونپیو میں کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد جلسہ عام میں تقریر کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ’نیائے اسکیم‘ سے پورے ملک کو فائدہ ہونے والا ہے اور دس لاکھ نوجوانوں کو ملک کی پنچایت میں روزگار دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے آنے سے لوگوں نے مال خریدنا بند کردیا ہے۔ اس سے فیکٹریاں بند ہوگئیں ہیں اور نوکریاں کم ہوگئی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیائے یوجنا سے لوگوں کے جیب میں پیسہ آئے گا تو وہ مال خریدیں گے۔ فیکٹریاں شروع ہوں گی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

مسٹر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مسٹر مودی نے گزشتہ پانچ برسوں میں پندرہ امیر لوگوں کے کھاتے میں پانچ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ روپے ڈالے۔ انہوں نے رافیل سودے میں صنعت کار انل امبانی کو فائدہ پہنچایا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close