اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور نیرو مودی کو بتایا ’بھائی بھائی‘

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بینک دھاندلی کرکے بیرون ملک بھاگ جانے والے نیرو مودی اور وزیراعظم نریندر مودی میں ’غیر معمولی یکسانیت‘ بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مسٹر گاندھی نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا ’’بھگوڑے نیرومودی کا لندن کا ویڈیو دکھاتا ہے کہ اس میں اور اس کے بھائی پردھان منتری مودی میں غیر معمولی یکسانیت ہے۔ انہوں نے کہا ’’دونوں نے ہندوستان کو لوٹا ہے اور دونوں مودی کہے جاتے ہیں۔ دونوں کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہیں۔ دونوں سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ دونوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبروں کے مطابق پنجاب نیشنل بینک میں کروڑوں روپے کی دھاندلی کرنے والا ہیرا کاروباری نیرو مودی لندن میں ہے اور اپنا کاروبار چلا رہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close