اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل کے نظرثانی پٹیشن کے لئے دیئے گئے حکم کا آدی واسی نے کیا خیرمقدم

کانگریس صدر راہل گاندھی نے فاریسٹ رائٹس لیز معاملے میں کانگریس وزرائے اعلی کو عدالت میں نظرثانی پٹیشن دائر کرنے کے حکم پر آدی واسی لیڈروں نے خیر مقدم کیا ہے۔

آدی واسی کانگریس کے ریاستی صدر اور سیتاپور کے ایم ایل اے امرجیت بھگت اور کانکیر ایم ایل اے ششوپال سوری نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ پسماندہ ذات وقبائل قانون کے تحت فاریسٹ رائٹس لیز کے معاملے میں روایتی طور سے جنگلوں میں رہ رہے لوگوں کے معاملے میں مودی حکومت نے اپنے صنعت کار حامی اور غریب مخالف رویہ کو اجاگر کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں مضبوط طریقے سے جنگل میں رہنے والوں کے حقوق کے حق کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا اور خاموش تماشائی بنی رہی۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اس معاملے میں اپنائے گئے رویہ سے واضح ہوتا ہے کہ وہ پوری طریقے سے جنگل میں رہنے والوں کے حقوق کے خلاف ہیں۔ مودی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ تاریخی ناانصافی کو ختم کرنے والے اہم جنگل حقوق قانون کے تحت جنگل میں رہنے والوں کے جنگل کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close