Khabar Mantra
اترپردیشمسلم دنیا

تمام تر نیکیوں اور بھلائیوں کا راستہ قرآن کریم میں پوشیدہ

دیوبند:رمضان المبارک کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ تراویح میں قرآن پاک ختم ہونے کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گزشتہ روز رمضان المبارک کی گیارویں شب میں محلہ بڑضیائ الحق میں واقع عصری تعلیمی ادارہ جامعہ ام القریٰ کے پرنسپل محمد انظار کے مکان پر دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری محمد منور اقبال کے صاحبزادہ16 سالہ حافظ محمد عفان نے پہلی مرتبہ نماز تروایح میں قرآن کریم مکمل کیا۔ جب کہ سماعت کا فریضہ قاری منور اقبال نے ادا کیا۔ اس دوران ختم کلام اللہ کی مناسبت سے ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی ، اس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا سلمان بجنوری نے قرآن کریم مکمل کرنے والے حافظ کو اور تراویح میں شریک ہونے والے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن کریم کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے حافظ محمد عفان کو پہلی مرتبہ تراویح میں شاندار انداز سے کلام پاک پڑھنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل وکرم اور عنایات ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ مولانا سلمان بجنوری نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں نیکیوں اور بھلائیوں کا راستہ دکھاتا ہے اور دنیا سے گمراہی کو ختم کرتا ہے، اس لئے ہم سب اور بچوں کو بھی قرآنی ہدایات پرعمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ والدین نہایت خوش نصیب ہیں جن کے بچے قرآن پاک حفظ کرتے ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ قرآن کریم پڑھنا اور سننا باعث ثواب اور رحمت و برکت کا ذریعہ ہے اس لئے رمضان کے مہینہ میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی چاہئے اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھال لینا چاہئے۔ اس موقع پر مولانا سلمان بجنوری نے ملک میں امن وامان اور خوش گوار ماحول بنے رہنے اور تمام حفاظ کو مسلسل قرآن کریم کی تلاوت کرنے ، ہر سال نماز تراویح میں سنانے نیز قرآنی ہدایات پر عمل پیرا رہنے کی دعا کرائی ۔ اس دعائیہ مجلس میں مولانا جرار قاسمی، قاری فاروق، قاری طیب، محمد وقار، شمشاد احمد، انصارگوڑ، انتظار، سعید احمد، مصطفی قریشی وغیرہ موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close