اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کی برطانوی شہریت کے متعلق داخل عرضی سپریم کورٹ نے کی خارج

سپریم کورٹ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی مبینہ طورپر برطانوی شہریت کے معاملہ میں ان کے انتخاب لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست کرنے والی عرضی جمعرات کو خارج کردی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے عرضی گزاروں جے بھگوان گوئل اور پرکاش تیاگی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ کسی کمپنی میں مسٹر گاندھی کو محض برطانوی شہری بتانے سے انھیں برطانوی شہری نہیں مانا جا سکتا۔ جسٹس گوگوئی نے سوالیہ انداز میں کہا،’’ کچھ اخبار اسے برطانوی شہریت قرار دیتے ہیں، تو کیا اس سے وہ برطانوی شہری ہو گئے۔ کسی کمپنی نے راہل گاندھی کو برطانوی شہری بتایا ہے، تو کیا وہ برطانوی شہری ہو گئے۔ عرضی خارج کی جاتی ہے۔”

اس سے قبل عرضی گزاروں نے دلیل دی کہ مسٹر گاندھی ملک کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار ہیں۔ اس پر جسٹس گوگوئی نے پھر کہا، کہ ’’ملک ایک ارب آبادی کا ہر شہری وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔ اگر آپ کو موقع ملے گا تو کیا آپ وزیراعظم بننا نہیں چاہیں گے۔”

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close