Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

پی وی سندھو کی فتح کے ساتھ شروعات

نئی دہلی(پی این این)عالمی چمپئن پی وی سندھو نے بدھ کے روز آل انگلینڈ بیڈ منٹن چمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔ جبکہ سائنا نہوال کو انجری کے سبب پہلا میچ بیچسے ہی چھوڑنا پڑا۔ مردوں کے سنگلز میں بی سائی پرنیت، لکشیہ سین، ایچ ایس پرنئے اور سمیر ورما دوسرے راؤنڈ میں پہنچ داخل ہو گئے ہیں جبکہ کدامبی سری کانت اور پاروپلی کشیپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویمنز ڈبلز میں اشونی پونپا اور این سکّی ریڈی کی جوڑی بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ ان کے علاوہ مینز ڈبلز میں بھی، ساتویک سائیراج رنکی ریڈی اور چراگ شیٹی کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔سائنا ابتدائی میچ میں انجری کا شکار ہو گئی۔ان کے داہنے ہاتھ میں چوٹ لگی جس کے بعد انھیں میچ بیچ میں ہو چھوڑنا پڑا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close